بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

ایک گیتا کے چار دعویدار،بھارتی وزیرخارجہ کا اہم اعلان،مزید انکشافات

datetime 9  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوزڈیسک)بھارت کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں موجود بھارتی لڑکی گیتا کو وطن واپس لانے کے لیے ضروری کارروائی کی جا رہی ہے۔سنیچر کو ٹوئٹر پر اپنے متعدد پیغامات میں بھارتی وزیر نے یہ بھی کہا کہ اب تک چار خاندانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ گیتا ان کی گمشدہ اولاد ہے۔10 سال سے زیادہ عرصے سے پاکستان میں فلاحی ادارے ایدھی فاو¿نڈیشن کے پاس رہنے والی گیتا قوتِ گویائی اور قوتِ سماعت سے محروم ہیں۔سشما نے اپنی پہلی ٹویٹ میں کہا کہ، ’ہم گیتا کو بھارت واپس لانے کے لیے ضروری کارروائی کر رہے ہیں۔‘ایک اور ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ ’گذشتہ کچھ دنوں میں پنجاب، بہار، جھارکھنڈ اور اترپردیش کے چار خاندانوں نے دعوی کیا ہے کہ گیتا ان کی بیٹی ہے۔ میں متعلقہ ریاستوں کے وزرائے اعلی سے ان دعوو¿ں کی تصدیق کی رپورٹ دینے کی اپیل کر رہی ہوں۔‘سشما نے ٹوئٹر پر لکھا، ’گیتا نے اشاروں میں پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنر سے باتیں کی اور بتایا کہ وہ سات بھائی بہن ہیں۔ گیتا نے بتایا تھا کہ وہ اپنے والد کے ساتھ ایک مندر گئی تھیں، اس کے بعد اس نے ’ویشنو دیوی‘ لکھا۔ ان معلومات کی بنیاد پر براہ مہربانی گیتا کے خاندان کو ڈھونڈنے میں مدد کریں۔‘بھارتی وزیر نے یہ بھی کہا کہ اب تک چار خاندانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ گیتا ان کی گمشدہ اولاد ہے۔بھارتی وزیرِ خارجہ کی ہدایت پر ہی پاکستان میں بھارت کے ہائی کمشنر ٹی سی اے راگھون اور ان کی اہلیہ نے منگل کو گیتا سے ملاقات کی تھی۔وزیر خارجہ نے بتایا تھا کہ بھارتی ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ گیتا بھارتی ہیں۔خیال رہے کہ ایدھی فاو¿نڈیشن کی انتظامیہ میں شامل فیصل ایدھی نے بی بی سی اردو کو بتایا تھا کہ بھارتی حکام سنہ 2013 میں بھی گیتا سے مل چکے ہیں۔گیتا کی کہانی سلمان خان کی حال ہی میں آنے والی فلم بجرنگی بھائی جان کے کردار منّی کی کہانی سے ملتی جلتی ہے اور فلم کے سپر ہٹ ہونے کے بعد گیتا کا معاملہ ایک بار پھر زیرِ بحث آیا ہے۔کچھ برس قبل بھی گیتا کی کہانی پاکستانی میڈیا میں آئی تھی لیکن کسی نے اس پر توجہ نہیں دی تھی۔گیتا اس بھارتی لڑکی کا اصلی نام نہیں ہے بلکہ یہ نام سے ایدھی فاو¿نڈیشن کے بانی عبدالستار ایدھی کی اہلیہ بلقیس ایدھی نے دیا تھا۔گیتا 2003 میں بھارت سے ایک ٹرین کے ذریعہ لاہور پہنچی تھیں اور مقامی پولیس نے انھیں ایدھی فاو¿نڈیشن کے حوالے کر دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…