جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کابل حملے،نیٹو کے بڑے جانی نقصان کا انکشاف

datetime 9  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(نیوزڈیسک)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بم دھماکوں اور شدت پسندوں کے حملوں میں 50 سے زیادہ افراد کی ہلاکت کے بعدہفتہ کو سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی۔ادھرنیٹونے کہاہے کہ ہلاک شدگان میں ایک غیر ملکی فوجی اور تنظیم کے آٹھ سویلین کنٹریکٹرز بھی شامل ہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں جمعہ کو ہونے والے متعدد بم دھماکوں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 50سے زائد ہوگئی ہے جبکہ سیکڑوں زخمی تاحال ہسپتال میں زیر علاج ہیں ،میڈیارپورٹس کے مطابق طالبان عسکریت پسندوں کی جانب سے کیے گئے ان حملوں میں سینکڑوں افراد زخمی بھی ہوئے۔ شدت پسند تنظیم کے سابق سربراہ ملا عمر کی موت کی خبر سامنے آنے اور نئے امیر ملا اختر منصور کی تقرری کے بعد طالبان کی جانب سے یہ پہلے بڑے حملے تھے۔دریں اثناءافغانستان کے دارالحکومت کابل میں بم دھماکوں اور شدت پسندوں کے حملوں میں 50 سے زیادہ افراد کی ہلاکت کے بعد سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔گزشتہ روز ہونے والے حملوں کے بعد رات بھر شہر کی فضا ہیلی کاپٹروں اور جنگی طیاروں کی آوازوں سے گونجتی رہی جنھیں فضائی نگرانی پر مامور کیا گیا تھا۔شہر کے داخلی و خارجی راستوں اور دیگر مقامات پر قائم شناختی چوکیوں پر پولیس کے ساتھ فوج بھی تعینات کر دی گئی ہے،ادھر نیٹو حکام نے ایک بیان میں کہا کہ اس حملے میں ایک نیٹو اہلکار اور تنظیم کے آٹھ غیر فوجی کنٹریکٹر مارے گئے ہیں۔تنظیم کی جانب سے ہلاک شدگان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔نیٹو حکام نے جوابی کارروائی میں دو حملہ آوروں کو ہلاک کرنے کا بھی دعوی کیا ہے۔افغان صدر اشرف غنی نے اپنے بیان میں اس بات کا اشارہ دیا ہے کہ یہ حملے طالبان کے اندر قیادت کے معاملات سے منسلک جھگڑوں کو چھپانے کی کوشش ہیں۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…