جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

امریکی طنزیہ پروگرام دی ڈیلی شو کے میزبان جان سٹوئرٹ نے شو کو خیر باد کہہ دیا

datetime 8  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی طنزیہ پروگرام دی ڈیلی شو کے میزبان کامیڈیئن جان سٹورٹ کی سرپرستی میں شو کی آج آخری قسط نشر کر دی گئی ہے۔شو کی آخری قسط میں ان کو الوداع کہنے کے لیے متعدد ستارے اور ان کے ماضی کے ساتھی شامل ہوئے جن میں جان سٹوئرٹ کے پسندیدہ گلوکار بروس سپرنگ سٹین بطی تھے۔اس پروگرام میں امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری اور ریپبلکن سینیٹر جان مکین نے بھی ویڈیو پیغامات بھیجے۔جان سٹوئرٹ نے 1999 میں ڈیلی شو کی میزبانی شروع کی اور جلد ہی وہ امریکہ کے معروف ترین اور بااثر طنزیہ تجزیہ کاروں میں شامل ہوگئے اور امریکہ میں لبرل رائے کے علمبردار کے طور پر دیکھے جانے لگے۔دی ڈیلی شو کو اکثر نوجوانوں کے لیے خبروں کا اہم ترین ذریعہ مانا جاتا ہے اور اوسطً شو کے دس لاکھ ناظرین ہوتے ہیں۔اپنی آخری تقریر میں سٹوئرٹ نے اپنے ساتھیوں، مداحوں اور گھروں والوں کا شکریہ ادا کیا۔انھوں نے کہا ’کچھ بھی ختم نہیں ہوتا۔ ایسا سمجھیں کہ ہماری یہ بات چیت تھوڑی دیر کے لیے تھم گئی ہے۔‘انھوں نے کہا کہ ’خدا حافظ یا شب بخیر کہنے کے بجائے میں بس یہ کہوں گا کہ میں ایک ڈرنک لینے جا رہا ہوں۔‘جان سٹوئرٹ کی سربراہی میں دی ڈیلی شو نے متعدد مزاحیہ اداکاروں کے کیریئر لانچ کیے جن میں سٹیؤ کاریل اور جان اولیور سمیت سٹیون کوبیئر بھی شامل ہیں جو کہ جلد ہی سی بی ایس کے معروف پروگرام لیٹ شو پر مشہور میزبان ڈیوڈ لیٹرمین کی جگہ لینے والے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…