بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

امریکا میں اے ٹی ایم کارڈز کے ذریعے جعل سازی سے شہری 3 ارب ڈالر سے محروم

datetime 7  اگست‬‮  2015 |

نیویارک(نیوزڈیسک) اے ٹی ایم سے رقوم نکلنا ایک بڑی سہولت ہے لیکن یہی اے ٹی ایم آپ کو اس پیسے سے محروم بھی کرسکتا ہے کیونکہ جعل ساز افراد دھوکا دہی سے آپ کے کارڈ کی معلومات حاصل کرکے نہ صرف نقلی کارڈ بنالیتے ہیں بلکہ آپ کے اکاؤنٹ کا صفایا بھی کرسکتے ہیں اور اس طرح کے واقعات پیش آئے امریکا میں جہاں لاتعداد افراد رواں سال 3 ارب ڈالر سے محروم ہوچکے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق کریڈٹ کارڈز بنانے والے ادارے این سی آر کا کہنا ہے کہ صرف رواں سال اے ٹی ایم کے ذریعے دھوکہ دہی سے لوگ 3 ارب ڈالر سے محروم ہو چکے ہیں اور رواں برس اس جعل سازی میں 174 فیصد اضافہ ہوا ہے اسی لیے این سی آر نے اپنے کسٹمرز کو خبردار کیا ہے کہ وہ دھوکہ کرنے والوں سے ہوشیار رہیں۔این سی آر کے مطابق جب کو ئی کسٹمر اپنا اے ٹی ایم کارڈ مشین میں ڈالتا ہے تو اس میں موجود معلومات کچھ دیر کے لیے مشین میں منتقل ہوجاتی ہیں جسے جعل ساز افراد اپنے بنائے گئے مصنوعی کارڈ ’’اسکیمر‘‘ کو مشین میں ڈال کر حاصل کرلیتا ہے جب کہ اس پر لگے چھوٹے پن ہول کیمروں سے وہ پنز (پی آئی این) بھی حاصل کر کے ایک نقلی کارڈ بنالیتا ہےجسے استعمال کرکے وہ اے ٹی ایم مشین سے بآسانی رقم نکال لیتا ہے۔این سی آر کے ماہر اوون ولڈ کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ افراد اے ٹی ایم مشین سے رقم نکالنے کے لیے ایک اور طریقہ بھی اختیار کرتے ہیں جس میں وہ مشین میں ڈرل سے سوراخ کر کے اس میں نقلی کارڈ ڈالتے ہیں اور پھر سوراخ کو کور کرتے ہوئے رقم نکال لیتے ہیں اور بآسانی اینٹی اسکیمنگ ٹیکنالوجی کو شکست دے دیتے ہیں۔فیڈرل ٹریڈ کمیشن کا کہنا ہے کہ اگر کسٹمر اس طرح کے نقصان کے بارے میں 2 دن کے اندر انہیں آگاہ کریں تو اس کا نقصان صرف 50 ڈالر میں ریکور کیا جاسکتا ہے اور اگر 60 دن کے اندر رپورٹ کریں گے تو ان کا نقصان پورا ہونے میں 500 ڈالر کا خرچ آئے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…