لاہور(نیوزڈیسک) بھارت نے دو ماہی گیروں سمیت دس پاکستانی قیدیوں کو رہا کر دیا ،بھارتی جیل میں بد ترین تشدد سے دو قیدی اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھے۔ بھارتی سکیورٹی فورسز نے گزشتہ روز 14سالہ بچے سمیت 10پاکستانی قیدیوں کو واہگہ بارڈر پر پاک رینجرز کے حوالے کیا ۔ واہگہ بارڈر پر سماجی تنظیم ایدھی فاﺅنڈیشن کی جانب سے قیدیوں کو پھل اور کھانا فراہم کیا گیا ۔بھارت سے رہائی پانے والے قیدیوں میں محمد وسیم ہاشمی ،محمد نشاء،14سالہ محمد عمرا ن ،پپو حسین ،طالب حسین،چن حسین ، محمد گلاب ،محمد شفیق الرحمن ،محمد عبد ل حسین ،محمد حسین ملاح اور حنیف الحق ملاح شامل ہیں ۔ایدھی ہوم گلبرگ کے مطابق بھارت سے رہائی پانے والے دو قید ی بد ترین تشد سے اپنا ذہنی توان کھو چکے ہیں اور اپنے حوالے سے کوئی معلومات دینے سے گریزاں ہیں۔یاد رہے کہ چندروز قبل پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت163بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر کے انکے وطن واپس روانہ کیا تھا۔