اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھارت ایک بار پھر پاکستام کو الزامات کی زد میں لے آیا۔بھارتی حکومت کے مطابق بھارت میں ہونے والے زیادہ تر سائبر حملے پاکستان اور چین سے کیے جا رہے ہیں ۔ پارلیمنٹ کوآگاہ کیا گیا کہ بھارت کی مختلف تنظیموں کے کمپیوٹر نیٹ ورکس پر ہونے والے زیادہ تر سائبر حملوںمیں پاکستان اور چین سمیت بنگلہ دیش اور امریکہ ملوث ہیں ۔ بھارت میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر روی شنکر پرساد کا کہنا تھا کہ سائبر حملوں میں ملوث مجرم ایسی تکنیک استعمال کر رہے ہیں جس ان کی اصل شناخت چھپ جاتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے راجیہ سبھا میں اپنے تحریری بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ رواں سال انٹر نیٹ پر ہونے والے سائبر حملوں میں اضافہ ہوا ہے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں