جدہ(نیوزڈیسک)مخصوص جرائم کے مقدمات کی پیروی کرنے والی عدالت نے داعش اور شام میں جاری عسکری کاروائیوں میں شمولیت پر سابق فوجی اہلکار کو9سال کیلئے جیل کی سزا سنا دی ، عرب نیوز میں جاری ہونے والی ایک خبر کے مطابق سابق فوجی اہلکار پر 5ہزار درہم جرمانہ عائد کرتے ہوئے اسکی 9سال کیلئے بیرون ملک جانے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ اس پر الزام لگایا گیا ہے کہ اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اس نے ترکی کے راستے غیر قانونی طور پر شام میں جاری لڑائی کا حصہ بن کر مجرمانہ حرکت کی ہے ، داعش میں شمولیت اور مختلف عسکریت پسند تنظیموں کے ساتھ اس کے رابطوں کی تصدیق بھی ہوچکی ہے ، بتایا جارہا ہے کہ مجرم عسکریت پسند تنظیموں کے کیمپ میں کلاشنکوف جمع کرنے میں بھی ملوث پایاگیا ہے ،سابق فوجی نے اعتراف کیا کہ اسے داعش کی قیادت میں لڑائی لڑنے پر شرمندگی محسوس ہو رہی ہے۔ مجرم نے اپنے گم شدہ کزن کے بارے میں بھی بتانے سے گریز کیا جو دراصل عسکریت پسندی کیلئے اس کے ساتھ داعش میں شامل ہوکر شام لڑنے چلا گیا تھا ۔