بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

دبئی میں جائیداد کی خریدو فروخت ایک بار پھر سے غیر محفوظ ، بحران کا خدشہ

datetime 7  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی ( نیوز ڈیسک)دنیا میں کاروباری اور رہائشی جائیداد کے بزنس کے حوالے سے پہچان رکھنے والے معاشی مرکز دبئی کو ان دنوں سنگین بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، آئن لائن جاری ہونے والی ایک خبر کے مطابق دبئی کے لینڈ ڈیپارٹمنٹ نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتا یا گیا ہے کہ پچھلے سال کے پہلے حصے کی نسبت 2015کے اسی دورانیہ میں رہائشی جائیداد کی فروخت 69فیصد کم ہوئی ہے ،اسی سال مئی میں بین الاقوامی مالیاتی ادارے نے دبئی کی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ غیر مستحکم قیمتوں اور اس کے حل کے حوالے سے حتمی فیصلہ نہ ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ، اس کے بارے میں حکومت نے موقف دیا کہ وہ سیلز ڈیوٹیز کودوگنا کرکے اور قرض کے حوالے سے سخت اصول اپنائے گی تاکہ مسئلہ کا حل نکل سکے ، معروف فنانشل کمپنی سٹینڈرڈ اینڈ پورز کی رپورٹ میں بھی اس حوالے سے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ ا بھی شروعات ہے وقت گزرنے کے ساتھ خرید میں مزید کمی واقع ہوسکتی ہے ، ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہا کہ اس سال متحدہ عرب امارات کی رسد میں اضافہ اورطلب میں کمی دبئی کی رہائشی جائیداد کی قمیتوں میں 10سے 20فیصدمعتدل درستگی کا نتیجہ ہے جو 2009میں دبئی بحران کی وجوہات سے انتہائی کم ہے ، واضح رہے کہ 2009میں دبئی کو شدید اقتصادی بحران کا سامنا کرنا پڑا تھا جب رئیل سٹیٹ کے کاروبار میں کئی ارب ڈالرز داﺅ پر لگ گئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…