ایران سے معاہدہ نہ ہوتا تو اسرائیل پر راکٹ برسائے جاتے، اوباما

6  اگست‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ اگر کانگریس ایرانی جوہری معاہدے کی مداخلت کرتی اور امریکا ایران پر حملہ کر دیتا تو اس کے جواب میں اسرائیل پر راکٹ برسائے جاتے۔دی ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق نیشنل جیوش ڈیموکریٹک کونسل کے چیئرمین برگ روزین باگ کا کہنا ہے کہ امریکی صدر نے گزشتہ روز ہونے والی2 گھنٹے کی طویل ملاقات میں یہودی رہنماوں کو بتایا کہ یہ ممکن تھا کہ قانون ساز اس معاہدے کی مخالفت کرتے اور معاہدے کے فوائد سے زیادہ ذاتی حیثیت پر بات چیت کی جا رہی تھی۔ایرانی جوہری معاہدے کے حوالے سے یہودیوں کی مکمل حمایت حاصل کرنے کیلیے امریکی صدر اوباما اور نائب صدر جیو بیڈن نے تمام سیاسی اور مذہبی طبقوں سے تعلق رکھنے والے 20 یہودی رہنماوں کو وائٹ ہاوس کے کیبنٹ روم میں مدعو کیا تھا، برگ روزین باگ نے اجلاس کے بعد اسرائیلی ڈپلومیٹک ایسوسی ایشن کو بتایا کہ اوباما محتاط طریقے سے ایرانی جوہری معاہدے کیلیے دلائل دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔یہ جانتے ہوئے بھی کہ معاہدہ کسی بھی صورت میں بہتر نہیں ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی جانب سے وڈیو پیغام کے بعد اس ملاقات کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں زور دیا گیا تھا کہ شمالی امریکا کے جیوش فیڈریشن کے ممبران اس معاہدے کی مخالفت کرنے کیلیے میدان میں آ جائیں۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…