بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

بارسلونا سے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کا رواں ماہ اجراء ہوگا

datetime 5  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارسلونا(نیوزڈیسک)سفارت خانہ پاکستان میڈریڈ میں تعینات قونصلر عمران حیدر نےکہا ہے کہ مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کا ایکسپرٹ بارسلونا میں تعینات کر دیا گیا ہے، قوی امید ہے کہ قونصلیٹ جنرل آف پاکستان بارسلونا سے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کا اجراء رواں ماہ شروع ہو جائے گا۔بارسلوناسے روزنامہ جنگ کے رپورٹرشفقت علی رضاکی رپورٹ کے مطابق قونصلر عمران حیدر نے مزید کہا کہ بارسلونا میں پاکستانی کمیونٹی کی بہت بڑی تعداد مقیم ہے جو اپنے گمشدہ مینوئل پاسپورٹس کو مشین ریڈ ایبل بنوانے کے لئے پولیس لاسٹ رپورٹ کے ساتھ سفارت خانہ پاکستان میڈریڈسے رجوع کرتی ہے جس کی وجہ سے یہاں کام کا بوجھ بڑھ گیا ہے اور ہمیں رات 9سے 10بجے تک مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کے لئے کام کرنا پڑ رہا ہے، کیونکہ پولیس لاسٹ رپورٹ والے پاسپورٹس کی انکوائری کرانے اور اصل حقائق تک پہنچنے میں کافی وقت درکار ہوتا ہے، ہم نے اس صورت حال کے پیش نظر بارسلونا سے آنے والے پاکستانیوں کا لاسٹ پاسپورٹ کا کام لینا بند کر دیا ہے،اب چند دنوں کا انتظار باقی ہے لہٰذا بارسلونا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سفارت خانہ میڈریڈ آنے کی بجائے قونصلیٹ آفس سے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹس کے اجراء کا انتظار کرے تاکہ دونوں شہروں میں یہ کام آسانی سے تکمیل پائے۔ قونصلرعمران حیدر نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ بارسلونا میں جب مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کا اجراء کیا جائے گا تو وہاں ہزاروں پاکستانیوں کے پاسپورٹ بناتے وقت بہت عرصہ درکار ہوگا،ہم نے 12سے 15ہزار مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ اشو کر دیئے ہیں اور تقریباً اسی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی دوسرے ممالک اور پاکستان جا کر وہاں سے کمپیوٹرائزڈ پاسپورٹس بنوا چکی ہے اور باقی کمیونٹی کے پاسپورٹس بارسلونا سے آسانی کے ساتھ بن جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم 24نومبر کی ’’ انٹرنیشنل ایوی ایشن اتھارٹی ‘‘ کی جانب سے دی جانے والی مشین ریڈ ایبل پاسپورٹس کی ڈیڈ لائن کو دیکھتے ہوئے بارسلونا میں بھی رات گئے تک کام کریں گے۔ واضح رہے کہ انٹرنیشنل ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ممالک کے باشندوں کو مینوئل پاسپورٹ کے ساتھ ہوائی سفر کے لئے رواں سال 24نومبر تک کی اجازت دی ہے اس کے بعد صرف مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ ہولڈر ہی ہوائی سفر کر سکیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…