نئی ہلی(نیوزڈیسک)بھارت نے فحش مواد پر مبنی سیکٹروں پورن سائٹس پر لگائی جانے والی پابندی کو عارضی طور پر اٹھاتے ہوئے انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو بچوں سے جنسی تعلقات کو پھیلانے والی پورن سائٹس کو بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق حکومت نے گذشتہ ہفتے انٹرنیٹ سورس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ 857 پورن سائٹس کو بلاک کردیں تاہم دنیا کے سب سے بڑے جمہوریت کے دعویدار ملک کی سینسر شپ کے خلاف ٹوئٹر پر عوامی رد عمل ظاہر کیا گیا۔بھارت کے محکمہ ٹیلی کام کے ترجمان کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ سروس آپریٹرز اب تمام سائٹس کو بحال کردے گی جبکہ بچوں کے ساتھ جنسی تعلقات کو پھیلانے والی پورن سائٹس کو بند رکھا جائے گا۔دوسری جانب حکومتی فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے ہندوستان کی ایک اہم ٹیلی کام کمپنی کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ یہ تمام صورت حال غیر یقینی ہے، بچوں سے متعلق پورن مواد کی جانچ پڑتال کے لیے ہم سے کس قسم کی توقع کی جارہی ہے؟خیال رہے کہ انٹرنیٹ پر سینسر شپ کا معاملہ ہندوستان میں ایک عام سی بات ہے تاہم 857 پورن سائٹس کو بلاک کرنا انٹرنیٹ پورنوگرافی پر ایک بڑا کریک ڈاﺅن تھا۔