جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امریکا کے جنگلات کی آگ بے قابو،ہزاروں افراد کوعلاقہ چھوڑنے کا حکم

datetime 5  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیلی فورنیا(نیوزڈیسک) امریکی ریاست کیلی فورنیا اورواشنگٹن کے جنگلات میں لگی آگ کے باعث 13 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کا حکم دے دیا گیا ہے۔غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکا کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سان فرانسسکو کے شمال میں واقع جنگلات میں لگی آگ 90 مربع کلومیٹر کے رقبے پرپھیل چکی ہے اور 9 ہزار فائر فائٹرز بھی اپنی تمام تر کوششوں کے باوجود اس پر اب تک قابو نہیں پاسکے ہیں،چٹیل پہاڑی علاقے میں لگی اس آگ کو ’راکی فائر‘ کا نام دیا گیاہے اور جس نے اب تک 24 مکانات کو خاکستر کردیا ہے۔گزشتہ روز تیزہواؤں کے باعث یہ آگ ایک شاہراہ تک پہنچ گئی تھی جس کے بعد انتظامیہ نے قریبی علاقوں میں رہائش پزیر13 ہزارسے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر نقل مکانی کا حکم دے دیا ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے آج تک ایسی آگ نہیں دیکھی۔ جو انتہائی تیزی سے پھیل رہی ہے اور فضا میں 300 فٹ بلند تک اس کا دھواں ہے۔دوسری جانب ریاست واشنگٹن کے علاقے اوریگون کے جنگلات میں لگی آگ نے 15 ہزار ایکڑ رقبے کو جلا کر خاکستر کردیا ہے اور اس علاقے سے بھی 300 افراد کو دوسرے علاقوں میں منتقل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ امریکا کے مغربی علاقوں میں چار سال سے خشک سالی کے باعث بیشتر علاقہ خشکی پر مشتمل ہے،آب و ہوا میں نمی، آسمانی بجلیوں اور تند و تیز ہواؤں کے باعث جنگلا ت میں آگ لگنے کے واقعات بھی بڑھ گئے ہیں۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…