صنعاء (نیوزڈیسک )یمنی شہر تعز میں الضباب، الاربعین اور جبل الوعش کے محاذوں پر مزاحمتی جنگجووں اور حوثی ملیشیا کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں 5 حوثی باغی ہلاک جبکہ ستر دوسرے زخمی ہو گئے۔یمنی وزیر داخلہ بریگیڈئر جنرل عبدہ محمد الحذیفی نے دعوی کیا ہے کہ تعز شہر کا 70 فیصد علاقہ مزاحمتی جنگجووں کے کنڑول میں ہے۔تعز کے مقامی ذرائع نے بتایا کہ معزول صدر علی عبداللہ صالح اور حوثی ملیشیا کے باغیوں نے شہر کی متعدد کالونیوں پر اندھا دھند گولا باری کی ہے۔’ ذرائع کا کہنا ہے کہ لحج گورنری میں مزاحمتی جنگجووں نے العند فوجی کیمپ پر کنٹرول کے لئے کی جانے والی کارروائی میں 470 حوثی باغی ہلاک کر دیئے ہیں۔مزاحمت کاروں نے ایک سو حوثی باغیوں کو جنگی قیدی بنا لیا ہے۔ نیز خونریز کارروائی میں فوج سے چھینے گئے باغیوں کے دسیوں ٹینک اور ہتھیار تباہ کر دیئے گئے۔ تباہ کئے جانے والے ساز وسامان میں میزائل لانچنگ پیڈز، ہاون توپیں اور درجنوں آرمد پرسنل کیرئرز بھی شامل ہیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں