ریاض (نیوزڈیسک ) سعودی عرب کی فوج کے زیر استعمال پانچ اپاچی ہیلی کاپٹروں نے حوثی باغیوں اور علی عبداللہ صالح کے حامیوں کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کرتے ہوئے پانچ فوجی گاڑیاں اور جازان کے قریب ممنوعہ علاقے میں باغیوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیئے ہیں۔دوسری جانب عرب اتحادی فوج کے لڑاکا طیاروں نے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی افواج پر حملوں کے لئے تیار کئے جانے والے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ اتحادی طیاروں کی اس کارروائی میں طیارہ شکن میزائل داغنے والے متعدد لانچنگ پیڈز تباہ کئے گئے۔ باغیوں نے یہ لانچنگ پیڈز جازان ریجن کی الطوال گورنری میں نصب کر رکھے تھے۔ذرائع کے مطابق حوثی اور صالح ملیشیا نے چھوٹی چھوٹی ٹکریوں کی شکل میں سعودی عرب کی سرحدی کے اندر دراندازی کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا۔ سعودی عرب کی فوج کو اتحادیوں کی اس کارروائی کے نتیجے میں باغیوں کی نقل و حرکت سے متعلق اہم معلومات حاصل ہوئیں، جس سے استفادہ کرتے ہوئے باغیوں پر شدید گولا باری کی گئی۔ گولا باری سے حملہ آوروں کو شدید جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ نیز ان کے زیر استعمال اسلحہ کے گودام بھی گولا باری کا نشانہ بن کر مٹی کا ڈھیر بن گئے۔سعودی عرب کی جازان ریجن میں سرحدی پٹی کے اس پار یمنی علاقے سے داغے جانے والے متعدد میزائل غیر آباد علاقے میں گرے، اس بزدلانہ کارروائی کا سعودی فوج نے بھرپور جواب دیا جس کے بعد یمن میں حوثیوں کی توپیں خاموش ہو گئیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی















































