جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

برطانیہ، ریاض کی قیادت میں اتحادی کارروائیوں کا حامی ہے،فلپ ہیمونڈ

datetime 5  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (نیوزڈیسک )برطانوی وزیر خارجہ فلپ ہیمونڈ نے کہا کہ ان کا ملک سعودی عرب کی قیادت میں یمن کے بحران کی حل کو کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔مسٹر فلپ کا کہنا تھا کہ برطانیہ کو یمن میں فوجی کارروائی کے خطرات کا اندازہ ہے اسی لئے ہمارا مطالبہ کہ اس معاملے کو انسانی بحران کی صورتحال پیدا ہونے سے قبل حل کر لیا جائے۔ انہوں نے یمن کی تمام سیاسی جماعتوں بشمول حوثی باغیوں پر زور دیا کہ وہ مسئلے کے حل کے لئے قومی مذاکرات کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان مذاکرات کو کامیاب بنانے کے لئے ضروری ہے کہ حوثی باغی غیر ملکی امداد پر تکیہ بند کرنے کا اعلان کریں۔انہوں نے کہ برطانیہ خلیج میں اپنے حلیفوں کے حوالے سے اپنی ذمہ داری پوری کرنے سے پہلو تہی نہیں کرے گا۔ ہم خلیجی ملکوں کی امن اور سلامتی کو خطرات سے دوچار کرنے والی کسی بھِی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ایران کے مغربی دنیا کے ساتھ حالیہ نیوکلئیر معاہدے سے متعلق ایک سوال پر فلپ ہیمونڈ کا کہنا تھا کہ پہلی بات تو یہ ہے کہ ایرانی فریق سے طے پانے والا مغربی دنیا کا معاہدہ بہت اچھا اقدام ہے۔ مجھے یقین ہے کہ اس کی وجہ سے نیوکلئیر ہتھیار بنانا ایران کے لِئے ایک خواب بن گیا ہے۔ اس معاہدے کے ذریعے ہمارا بنیادی مقصد بھِی یہی تھا۔برطانوی وزیر نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ ہمیں اپنے خلیجی حلیفوں کی وہ تشویش اور پریشانی بھی معلوم ہے کہ جو انہیں ایران کے نیوکلئیر پروگرام سے ہٹ کر تہران کی متعدد پالیسیوں کے حوالے سے لاحق ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…