منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

مقبو ضہ کشمیر میں بھارتی فوجی آپس میں لڑ پڑے، دو اہلکار ہلاک

datetime 5  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر(نیوز ڈیسک)مقبو ضہ کشمیر میں فوج کی دو پٹرولنگ یونٹس کے درمیان غلط فہمی کی وجہ سے ہونے والے تصادم میں کم از کم دو بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے ،بی بی سی کے مطابق جنوبی کشمیر کے ترال قصبے کے قریب ان دونوں گروپوں نے ایک دوسرے کو شدت پسند سمجھ کر گولیاں چلانی شروع کر دیں جس کے نتیجے میں یہ ہلاکتیں ہوئیں۔خیال رہے کہ ترال شہر انتہا پسندی سے بری طرح متاثر رہا ہے اور ایک سینیئر پولیس افسر کے مطابق کئی پڑھے لکھے نوجوان اس علاقے میں حالیہ دنوں شدت پسند گروہوں میں شامل ہوئے ہیں۔پولیس افسر کا کہنا تھا: ’انتہا پسندوں نے حال ہی میں چند ویڈیوز پوسٹ کیے تھے جن وہ فوج کی وردی میں نظر آ رہے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ فوج کی گشتی ٹیم غلط فہمی کا شکار ہو گئی اور ایک دوسرے پر حملے کر دیے۔‘دریں اثنا بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں پولیس نے شدت پسندوں سے تعلق رکھنے کے الزام میں بیرون ممالک رہنے والے ایک کشمیری ڈاکٹر کو گرفتار کیا ہے۔ ،منگل کو پولیس نے شدت پسندوں کے خلاف ایک وسیع مہم چلائی۔ خفیہ محکمہ کے ایک افسر کے مطابق ڈاکٹر کی گرفتاری سے شدت پسندوں کی سرگرمیوں کے متعلق معلومات حاصل ہوئی ہیں۔ڈاکٹر شاہد احمد بابا کو اتوار کو ان کے رشتہ داروں کے ساتھ سرینگر میں اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ سرینگر ہوائی اڈے کی طرف جا رہے تھے۔بڈگام ضلع کے رہنے والے احمد بابا فی الحال برطانیہ میں مستقل طور پر رہ رہے ہیں۔تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ شاہد احمد بابا برطانیہ کے مستقل رہائشی نہیں ہیں بلکہ وہ وہاں صرف کام کر رہے تھے اور ان کے پاس صرف وہاں کام کرنے کا پرمٹ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…