جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

میکسیکو,سمگلروں کی ایک اور سرنگ دریافت

datetime 4  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میکسیکو (نیوزڈیسک) سکیورٹی حکام نے ایک زیرِ زمین سرنگ دریافت کی ہے جو امریکہ منشیات سمگل کرنے کی غرض سے بنائی گئی تھی۔امریکی سرحد کے قریب واقع شہر تیجوانا ملنے سے والی اس نامکمل سرنگ کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ اس کو سینالاؤ تنظیم نے بنایا تھا جو دنیا بھر میں منشیات سمگل کرتی ہے۔گذشتہ ماہ میکسیکو کی بدنامِ زمانہ مافیا ڈان اور سینالاؤ تنظیم کے سربراہ جوکوین گزمین، جو اپنے چھوٹے قد کی وجہ سے ’شورٹی‘ کے نام سے مشہور ہیں، جیل سے سرنگ کے ذریعے فرار ہوگئے تھے۔شورٹی جن کا شمار دنیا کے انتہائی مطلوب منشیات کے سمگلروں میں ہوتا ہے کو تا حال گرفتار نہیں کیا جا سکا۔حکام کا کہنا ہے کہ تیجوانا سے ملنے والی یہ سرنگ تقریباً 400 فٹ طویل ہے لیکن یہ امریکی سرحد سے تھوڑا پہلے ہی ختم ہو جاتی ہے۔میکسیکو کی سکیورٹی فورسز نے یہ سرنگ 30 جولائی کو دریافت کی تھی لیکن ذرائع ابلاغ کو اس کے متعلق اتوار کو بتایا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ انھیں نامعلوم ذرائع سے شہر میں موجود ایک گودام کے بارے میں اطلاع ملی تھی کہ وہاں غیر قانونی سرگرمیاں جاری ہیں اور جب وہاں پر چھاپہ مارا گیا تو یہ نامکمل سرنگ ملی۔اس سرنگ میں روشنی اور ہوا کا انتظام تھا اور وہاں ریل کی پٹری بھی بچھائی گئی تھی اوراس علاقے میں یہ تیسری سرنگ ہے جو حکام کو ملی ہے۔خیال رہے کہ منشیات کا کاروبار کرنے والے امریکہ اور میکسیکو کی سرحد پر سمگلنگ کی غرض سےسرنگیں بنا تے ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…