جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

بشار الاسد سے اہم طاقت نے ہاتھ اٹھالیا،ترکی کے صدر کا دعویٰ

datetime 4  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

استنبول(نیوزڈیسک)ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ روس نے بھی شامی صدر بشارالاسد کی حمایت پر مبنی اپنی پالیسی میں نرمی دکھانا شروع کی ہے اور ولادی میر پوتن بھی اب دھیرے دھیرے صدر اسد کی پشت پناہی اور حمایت سے پیچھے ہٹنا شروع ہوگئے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق ترک صدر نے چین اور انڈونیشیا کے دورے سے واپسی پر ہوائی جہاز میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو کی جانب سے شام میں صدر بشارالاسد کی حمایت اب ماضی جیسی نہیں رہی ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ روس کی شام کے بارے میں پالیسی میں غیر معمولی تبدیلی آئی ہے اور اب صد ولادی میر پوتن بشار الاسد کی حمایت سے “دستکش” ہو رہے ہیں۔صدر ایردوآن کا کہنا تھا کہ انہوں نے پچھلے ہفتے اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پوتن سے طویل اورتفصیلی ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات میں بھی شام کا معاملہ زیربحث رہا۔ میں نے محسوس کیا کہ روسی صدر کی “بدن بولی” اب ماضی کی طرح صدر بشارالاسد کی حمایت کے حوالے سے کافی تبدیل ہوچکی ہے۔ وہ اس حقیقت کا ادراک کرنے لگے ہیں کہ شام میں اسد رجیم کی مسلسل حمایت مسئلے کا حل نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…