جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

طالبان کے قطردفترکے سربراہ نے استعفی دے دیا

datetime 4  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(نیوزڈیسک) طالبان کے بانی رہنما ملا عمر کی ہلاکت اور ملا اختر مںصور کے نئے امیر مقرر کئے جانے کے بعد گروپ میں پیدا ہونے والی اختلافی صورت حال کے باعث قطر میں قائم طالبان آفس کے سربراہ مستعفی ہوگئے ہیں۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ویب سائٹ پر جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ قطر میں قائم گروپ کے سیاسی دفتر کے سربراہ طیب آغا نے استعفیٰ دے دیا ہیں۔یہ دفتر 2013ء میں افغان امن مذاکرات کو سہولت دینے کے لیے بنایا گیا تھا۔طیب آغا کا کہنا ہے ’ملا عمر کے اصولوں کے مطابق ضمیر کی پاسداری کرتے ہوئے میں سمجھتا ہوں کے مجھے سیاسی آفس کے سربراہ کے طور پر کام ختم کردینا چاہیے۔‘ان کا کہنا تھا کہ اب ان کا طالبان کے کسی بھی قسم کے بیان سے کوئی تعلق نہیں ہوگا اور نہ ہی طالبان کے اندرونی اختلافات میں کسی بھی گروپ کی حمایت کریں گے۔انھوں نے مزید کہا کہ ملاعمر کی ہلاکت کی خبر کو دو سال تک چھپانا تاریخی غلطی ہے۔طالبان ذرائع کا کہنا ہے کہ ملا منصور کے حامیوں کی جانب سے طیب آغا کو منانے کی کوشش کی گئی تھی تاہم جاری ہونے والے بیان سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کو قائل نہیں کیا جاسکا ہے۔واضح رہے کہ طالبان کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے دو سال تک طالبان کے بانی رہنما ملا عمر کی ہلاکت کی خبر کو چھپایا گیا
(بشکریہ ۔ڈان نیوز)

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…