جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

بھارت کے 5سال میں 20جنگی طیارے تباہ ہوئے ،بھارتی اخبار

datetime 4  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (نیوزڈیسک)ہندوستان میں لڑاکا طیاروں کے پائلیٹ کی ناقص تربیت کے باعث گذشتہ 5 سال کے دوران انڈین ایئر فورس (آئی اے ایف) کے 20 لڑاکا طیارے تباہ ہوچکے ہیں۔انڈیا ٹائمز کے مطابق آئی اے ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ جنگی طیاروں کے حادثات میں اضافے کی وجہ ’پائلٹ ٹرینگ پر سمجھوتہ ہے۔‘ہندوستانی میڈیا نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ ہندوستانی ایئرفورس کو پائلیٹس کی ابتدائی تربیت کے لیے ماہر ٹرینرز کی بھی کمی کا سامنا ہے۔ہندوستان کی وزارت دفاع کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ہندوستان کے مجموعی طور پر 20 لڑاکا طیارے جن میں 3 سوکھائی، 12 مگ اور 5 زگوار طیارے شامل ہیں گذشتہ 5 سال حادثے کا شکار ہوچکے ہیں۔حکام کی جانب سے مگ طیاروں کے حادثے میں اضافے کی وجہ ساٹھ اور ستر کی دہائی میں ان کی روس سے خریداری بتائی ہے۔کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل کے مطابق لڑکا طیاروں کے حادثے میں اضافے کی وجہ انسانی غلطی ہے جو کہ 97-1991 میں 41 فیصد تھی جبکہ 13-2010 میں یہ 51 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…