جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

بھارت ، نئی دہلی ہسپتال میں ملازم نے افغان خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

datetime 4  اگست‬‮  2015
Indian photojournalists hold placards as they take part in a protest rally in Mumbai on August 23, 2013. Five men gang-raped a woman photographer in India's financial hub Mumbai, police said on August 23, stirring memories of a similar incident eight months ago in New Delhi which triggered nationwide protests. AFP PHOTO/ PUNIT PARANJPE (Photo credit should read PUNIT PARANJPE/AFP/Getty Images)
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آن لائن) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے ہسپتال میں ملازم نے علاج کی غرض سے آنے والی افغان خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔ 21 سالہ ملزم امر سنگھ کو حراست میں لے کر 8 اگست تک جوڈیشل ریمانڈ پر عدالتی تحویل میں دے دیا گیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انسانی حقوق کی پاسداری اور جمہوریت کا راگ الاپنے والے ملک بھارت کا مکرو چہرہ ایک بار پھر دنیا کے سامنے آ گیا ہے ۔ افغان خاتون کو بے آبرو کرنے کا واقعہ 24 جولائی کو اس وقت پیش آیا جب ایک افغان خاتون اپنی والدہ کے ہمراہ نئی دہلی کے میکس ہسپتال میں علاج معالجے کے لئے گئی جہاں اسے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ۔ میکس ہسپتال حکام نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ 21 سالہ مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے مشتبہ شخص امرسنگھ کو 25 جولائی کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے 8 اگست تک اسے عدالتی ریمانڈ پر بجھوایا ہے ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ امرسنگھ پر الزام ہے اس نے کمرے میں جا کر خاتون کے ساتھ چھیڑ خوانی کی اور اس کے ساتھ اس کی بہن کو کمرے سے باہر جانے کے لئے دباﺅ ڈالا اس دوران سیکیورٹی سٹاف نے 21 سالہ مشتبہ شخص امرسنگھ کو حراست میں لے کر پولیس کے حوالے کر دیا ۔میکس ہسپتال سے جاری بیان میں کہا گیا مریضوں یا ان کے خاندان کو کسی بھی ملازم کی طرف سے جنسی طور پر زبانی کرنے کے حوالے سے ہسپتال کی پالیسی ناقابل برداشت ہے مشتبہ ملازم کو فوری طور ملازمت سے برطرف کر کے پولیس کے حوالے کر دیاہے معاملے کی تحقیقات میں پولیس سے مکمل تعاون کریں گے متاثرہ خاتون کو عوامی طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں تمام طبی سہولیات دی جا رہی ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…