کابل(نیوزڈیسک)افغان پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر ظاہر قادر نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان شوریٰ میں اختلافات کے باعث جماعت کے سابق سربراہ ملاعمرکے بیٹے ملایعقوب کو قتل کردیاگیاہے،میڈیارپورٹس کے مطابق افغان پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر نے بتایاکہ طالبان میں نئے امیر کے انتخاب کے معاملے پر اختلافات پائے جاتے ہیں سابق امیر ملاعمر کی ہلاکت کی خبر منظرعام پر آنے کے بعد گزشتہ ہفتے طالبان شوریٰ کے ایک اجلاس میں نئے سربراہ کی تعیناتی پر اختلافات کھل کرسامنے آئے اوراسی دوران نئے امیر کے نام پر اتفاق رائے پیدانہ ہونے پر ملاعمر کے بیٹے ملایعقوب کو قتل کردیاگیاہے۔