ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

پاک ایران گیس پائپ لائن،امریکہ نے پاکستان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا

datetime 3  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکا نے واضح کیا ہے کہ ایران پر سے معاشی پابندیوں کے خاتمے تک ،ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے سے ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کو فائدہ نہیں پہنچے گا، ایران پر جنوری 2014 سے عائد پابندیوں میں کوئی نرمی نہیں کی گئی،میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ کی 14تاریخ کو ایران اور 5عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدہ طے پایاتھا،جس کے مطابق اگر ایران اپنے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کو روک دے گا تو اس پر سے عالمی اقتصادی پابندیا اٹھالی جائیں گی۔ گزشتہ ہفتے امور خارجہ کے بارے میں وزیر اعظم کے خصوصی مشیر طارق فاطمی نے واشنگٹن میں ایک تھنک ٹینک کو بتایاتھا کہ پاکستان نے معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے ،کیونکہ اس سے ایران کے ساتھ اقتصادی تعاون کے ساتھ ساتھ گیس پائپ لائن کی تعمیر کےدر کھلیں گے۔طارق فاطمی کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے کہا کہ ایران پر سے تجارتی معاہدوں کی پابندیاں ابھی تک نہیں اٹھائی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم ابھی تک ایران کو تجارت کے لئے کھلا نہیں سمجھتے، اورایران پر جنوری 2014 سے عائد پابندیوں میں کوئی نرمی نہیں کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…