بگوٹا (نیوزڈیسک )کولمبیا کی پولیس میں کرپشن کی پہلے بھی کمی نہ تھی مگر اب حکومت نے پولیس کی کمائی کا ایسا بندوبست کردیا ہے کہ جس کے ذریعے نہ صرف ناجائز کمائی قانون کے دائرے میں آگئی ہے بلکہ بیچارے گاڑی مالکان کی بھی سخت شامت آگئی ہے، حکومت نے نئی قانون سازی کرتے ہوئے ٹریفک چالان کے جرمانے میں یک مشت پانچ گنا اضافہ کردیا ہے اور ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کو اجازت دے دی ہے کہ وہ چالان سے جمع ہونے والی رقم کا 70فیصد حصہ اپنی جیب میں ڈال سکتے ہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایک سرکاری افسر نے بتایا کہ یہ قانون ٹریفک پولیس میں کرپشن کے خاتمے کیلئے بنایا گیا ہے تاکہ کم تنخواہ پانے والے پولیس اہلکار چالان سے جمع ہونے والی رقم ت تنخواہ کی کمی پوری کرسکیں۔ عوام نے اپنی حکومت سے رحم کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس والے رقم اکٹھی کرنے کیلئے قدم قدم پر چالان کریں گے لہذا اس قانون کو واپس لیا جائے۔ دوسرے جانب حکومت نے بھی دوٹوک الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ قانون واپس نہیں ہوگا اور چالان کی 70فیصد رقم پولیس کو ضرور ملے گی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں