بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

امریکا نے جاپان کی اہم سیاسی شخصیات اور اداروں کی بھی جاسوسی کی، وکی لیکس

datetime 2  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)دنیا بھر میں خفیہ سرکاری دستاویزات کی اشاعت کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والی ویب سائٹ وکی لیکس اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ امریکا اپنے برطانیہ اور جرمنی کے بعد ایک اپنے ایک اور اہم اتحادی ملک جاپان کے اعلیٰ حکام اور کمپنیوں کی بھی جاسوسی کی ہے۔وکی لیکس نے اپنی ویب سائٹ پر امریکا سے متعلق جو تارہ ترین خفیہ دستاویزات شائع کی ہیں اس کے مطابق امریک خفیہ ایجنسی (این ایس اے) 2006 سے جاپان کی اہم سرکاری و سیاسی شخصیات اور 35 کمپنیوں کی خفیہ نگرانی کر رہی تھی۔ این ایس اے نے امریکا اور جاپان کے دو طرفہ تعلقات، تجارت کے فروغ کے لیے طے پانے والے معاملات اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے مقابلے کے لیے اختیار کی جانے والی حکمتِ عملی جیسے معاملات کی خفیہ نگرانی کی جب کہ جاپانی اداروں کی معلومات آسٹریلیا، برطانیہ، کینیڈا اور نیوزی لینڈ سمیت اپنے “انٹیلی جنس شراکت داروں” کو بھی فراہم کیں۔دوسری جانب جاپان کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان یاسو ہیسا کاوامورا کا کہنا ہے کہ وکی لیکس کے انکشافات کے بعد اس حوالے سے امریکا سے مسلسل رابطے میں ہیں، جاپانی حکومت اپنی معلومات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے اپنے اتحادی ملکوں کے سربراہان، اعلیٰ حکام اور اہم اداروں کی خفیہ نگرانی کا معاملہ سب سے پہلے 2013 میں منظر عام پر آیا تھا جب این ایس اے کے سابق ملازم ایڈورڈ سنوڈن نے امریکی خفیہ ایجنسی کی ہزاروں خفیہ دستاویزات انٹرنیٹ پر شائع کر دی تھیں۔ 2 ماہ قبل وکی لیکس نے این ایس اے کی جانب سے فرانس کے موجودہ صدر اور 2 سابق صدور کی جاسوسی کا بھی انکشاف کیا تھا جس کے بعد واشنگٹن اور فرانس کے درمیان معاملات کشیدہ بھی ہو گئے تھے جب کہ اس سے قبل جرمنی اور دیگر یورپی ممالک کی جانب سے بھی اس حوالے سے سخت رد عمل کا اظہار کیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…