بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

اسرائیل ایٹمی معاہدہ ناکام بنانے کے لیے دس کروڑ ڈالر خرچ کررہاہے،امریکی صحافی

datetime 1  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکی صحافی اسٹیفن لنڈمین نے انکشاف کیا ہے کہ امریکن اسرائیل پبلک افیئرز کمیٹی اورصیہونی حکومت ایران اورعالمی طاقتوں کے درمیان ہونے والے ایٹمی معاہدے کو ناکام بنانے کے لیے 10کروڑ ڈالر کی خطیر رقم خرچ کررہی ہیں،امریکی مصنف اور صحافی اسٹیفن لنڈمین نے ایک ٹی وی انٹرویومیں ککہاکہ میرا خیال یہ ہے کہ امریکن اسرائیل پبلک افیئرز کمیٹی، صیہونی حکومت اور اس حکومت کو مالی مدد دینے والی پارٹیاں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے ایٹمی معاہدے کو ناکام بنانے کے لئے دس کروڑڈالر خرچ کر رہی ہیں۔ اسٹیفن لینڈمین کا مزید کہنا تھا کہ ان پارٹیوں میں شامل لوگ ایران کی نابودی کے خواہاں ہیں، یہ ایران کے ساتھ جنگ چاہتے ہیں اور یہ چاہتے ہیں کہ خطے میں اسرائیل کا اصل دشمن راستے سے ہٹ جائے۔ امریکی مصنف اور صحافی اسٹیفن لنڈمین نے مزید کہا کہ امریکی کانگریس کے پاس ویانا ایٹمی معاہدے کو منظور یا مسترد کرنے کے لئے ساٹھ دنوں کے لگ بھگ وقت ہے اور اس بات کا امکان پایا جاتا ہے کہ اس سلسلے میں ستمبر یا شاید اس سے بھی پہلے ووٹنگ ہو جائے گی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…