جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

عالمی جنگ چھیڑنے کے لیے داعش بھارت پر حملے کا منصوبہ بنا رہی ہے ، امر یکہ کا دعوی

datetime 1  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن ۔لندن( آن لائن )عراق اور شام میں سرگرم نہایت خطرناک عسکریت پسند تنظیم دولت اسلامیہ عراق وشام “داعش” کے عالمی خلافت کے قیام کے دعوئوں کے بعد امریکا میں ایک نئی دستاویز سامنے آئی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ داعش پوری دنیا کو عالمی جنگ کی گھسیٹنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ اس خطرناک منصوبے کو آگے بڑھانے کے لیے داعش نے بھارت کو میدان جنگ بنانے کی منصوبہ بندی کی ہے۔برطانوی اخبار “ڈیلی میل” کی رپورٹ کے مطابق امریکی خفیہ اداروں کو اردو زبان میں تحریر کی گئی ایک مستند دستاویز ملی ہے جو مبینہ طور پر بھارت اور پاکستان میں سرگرم جہادی عناصر بالخصوص داعش کے لیے کام کرنے والے گروپوں کی تیار کردہ ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ وہ بھارت پر حملہ کر کے امریکا کو بھی اس جنگ میں براہ راست شامل کرنا چاہتے ہیں۔امریکا اور یورپی اخبارات میں سامنے آنے والی اس دستاویز کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ ایک پاکستانی نژ اد شخص سے ملی ہے جس کے مبینہ طور پر تحریک طالبان کے ساتھ بھی روابط ہیں۔خیال یہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ دستاویز داعش کے جنگجوئوں کی تیار کردہ ہے جس میں پاکستان میں سرگرم طالبان اور القاعدہ عناصر کو داعش کی صفوں میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی ہے اور انہیں کہا گیا ہے کہ وہ عالمی خلافت کے قیام کے لیے دولت اسلامی کا ساتھ دیں۔اس غیر مصدقہ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ داعش بھارت پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں امریکا کو بھی جنگ میں گھسیٹ کر اسے عالمی جنگ میں تبدیل کیا جائے گا۔ جب امریکا اور اس کے اتحادی اس جنگ میں کود پڑیں گے تو پوری مسلم اْمہ متحد ہو جائے گی اور یہ آخری جنگ ہوگی جس کے بعد دنیا میں اسلامی خلافت کا پرچم لہرائے گا۔دستاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ داعش سے تعلق رکھنے والے جنگجو افغانستان سے انخلائ کرنے والے امریکی فوجیوں، امریکی، مغربی سفارت کاروں اور پاکستانی حکام پر بھی قاتلانہ حملے کریں گے۔امریکی حکام اس دستاویز کی تحقیقات کررہے ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ یہ ایک مستند دستاویز ہے۔ اگرچہ یہ اردو میں تحریر کی گئی ہے تاہم اس میں استعمال ہونے والی علامات اور اصطلاحات داعش کی نشاندہی کرتی ہیں۔خیال رہے کہ بھارت نے کچھ عرصہ سے 25 مشتبہ جنگجوئوں پر نظر رکھی ہوئی ہے جن کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ داعش میں شامل ہونے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ اگرچہ اْنہیں گرفتار نہیں کیا گیا اور نہ ہی کسی کے خلاف کوئی عدالتی کارروائی شروع کی گئی ہے تاہم ان کے بارے میں یہ شبہ ہے کہ وہ داعش میں شمولیت کے لیے شام جانا چاہتے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…