بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

اسرائیلی یہودی انتہا پسندوں نے 18 ماہ کے فلسطینی بچے کو زندہ جلا دیا

datetime 31  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غزہ(نیوزڈیسک)اسرائیلی یہودی انتہا پسند اب نہتے فلسطینیوں سے دشمنی میں درندگی کی انتہا کو پہنچ گئے ہیں جس کا ثبوت انہوں نے ایک حملے کے دوران فلسطینی بچے کو زندہ جلا کردیا جس کے خلاف فلسطینی سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی کنارے میں غیر قانونی طور پر آباد یہودی آباد کاروں نے 2 فلسطینی گھروں پر اچانک حملہ کیا اور آگ کے گولے گرا کر ان کے گھروں کونذر آتش کردیا جس میں ایک 18 ماہ کا بچہ زندہ جل کرجاں بحق ہوگیا جب کہ واقعے میں 4 افراد بری طرح جھلس گئے۔ فلسطینی سیکیورٹی حکام کے مطابق 4 یہودی انتہا پسند مغربی کنارے کے گاؤں میں واقع 2 گھروں میں داخل ہوئے اور اسے آگ لگادی اور جاتے ہوئے دیواروں پر فلسطینیوں کے خلاف نفرت انگیز تصاویر بھی بنائیں اور نعرے درج کیے اور آباد کاروں کی قریبی بستی میں فرار ہوگئے۔سیکیورٹی حکام کے مطابق شہید ہونے والے بچے علی سعد کی عمر 18 ماہ تھی جب کہ اس کے والدین اور اس کا 4 سالہ بھائی واقعے میں شدید زخمی ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق بچے کی ماں 90 فیصد تک جھلس چکی ہے جبکہ والد کی حالت بھی تشویشناک ہے۔یہودیوں کی جانب سے اس درندگی کے بعد احتجاج کرتے ہوئے فلسطینی صدر محمود عباس نے جرائم کی عالمی عدالت سے واقعے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے جب کہ فلسطنینیوں کی بڑی تعداد احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئی اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی جب کہ حماس نےیہودی آبادی کاروں کے اس نفرت انگیز عمل کے خلاف بھر پور احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے واقعے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ذمہ داروں کو ہر حالت میں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ ادھر یورپی یونین نے بھی واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ آباد کاروں کی جانب سے پر تشدد واقعات کو سختی سے روکا جائے۔ یورپی یونین کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کو مقامی آبادی کی حفاظت کے لیے سخت سیکیورٹی اقدامات کرنے چاہئیں، آباد کاروں کی جانب سے تشدد کسی طور برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے واقعات سے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان تنازعہ کے فوری سیاسی حل کی ضرورت اور بھی بڑھ گئی ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…