جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

سیز فائر کے بعد یمنی باغیوں کی سعودی عرب کے خلاف سازش

datetime 28  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (نیوزڈیسک)سعودی عرب کی جانب سے یمن میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پانچ روز کے لیے عارضی جنگ بندی کے اعلان کے پہلے ہی گھنٹے میں یمنی باغیوں نے اس کی خلاف ورزی شروع کردی تھی۔ اطلاعات کے مطابق حوثی باغیوں اور منحرف سابق صدر علی صالح کی وفادار ملیشیا نے جنگ بندی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سعودی عرب کے کئی دیہات پر دہشت گردانہ حملوں کا منصوبہ تیارکیا تھا تاہم سعودی عرب کے سرحدی علاقوں میں بنے کنٹرول رومز اور دیگر انٹیلی جنس ذرائع نے باغیوں کی سعودی عرب پر حملوں کی سازش ناکام بنا دی۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کے مطابق سوموارکی رات بارہ بجے سے حملے روکے جانا تھا۔ ان حملوں کے روکے جانے کے فوری بعد باغیوں نے سعودی عرب کے سرحدی علاقوں اور یمن کے اندر آئینی حکومت کی بحالی میں سرگرم مزاحمتی کمیٹیوں کے مراکز پر راکٹوں سے حملے کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔تاہم دہشت گردوں کی یہ سازش پکڑلی گئی اور اس کی بروقت پیش بندی کا بھی انتظام کرلیا گیا۔ سعودی عرب کی بارڈر سیکیورٹی فورسز نے کنٹرول ٹاورز اور جاسوس طیاروں کی مدد سے حوثی باغیوں اور علی صالح ملیشیا کی اس منصوبہ بندی کا نہ صرف پتا چلا لیا بلکہ اسے ناکام بنانے کے لیے متعلقہ حکام کو مطلع بھی کردیا گیا۔ منصوبہ طشت ازبام ہونے کے فوری بعد سعودی سیکیورٹی فورسز کو ہائی الرٹ کردیا گیا تھا۔”العربیہ” کے ذرائع کے مطابق جازان اور نجران کے علاقوں میں سعودی سیکیورٹی فورسز کو اپاچی ہیلی کاپٹروں کی بھی مدد حاصل ہے اور انہوں نے سرحد پار شدت پسندوں کے مراکز پرحملے بھی کیے ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…