بھارتی میڈیا کشمیریوں کے بارے میں جھوٹا پروپیگنڈا کر تا ہے، ہندو یاتر یوں نے بھی گواہی دیدی

27  جولائی  2015

سری نگر(نیوز ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں ضلع گاندربل میں بادل پھٹ جانے سے متاثر ہونے والے ہندو یاتریوں نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا کشمیریوں کے بارے میں جو پروپیگنڈا کر رہا ہے وہ سفید جھوٹ ہے۔مقبوضہ کشمیر گئے ہندو یاتریوں کا کہنا ہے کہ وہ زندگی بھر کشمیری مسلمانوں کی انسان دوستی اور بہادری کو نہیں بھولیں گے جنھوں نے ان کی جان اس وقت بچائیں جب بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار بھی ان کی مدد کرنے کے بجائے اپنی جان بچا رہے تھے۔پنچاب کے علاقے گرداس پور سے تعلق رکھنے والے ہندو یاتری کا کہنا ہے کہ وہ اپنی فیملی کے ساتھ اس وقت کیمپ میں موجود تھے جب اچانک سیلابی پانی ان کے خیمے بہا لے گیا، ہم مدد کے لیے پکاررہے تھے لیکن ہرایک اپنی جان بچانے کی کوشش کررہا تھا۔ اس وقت اچانک مقامی کشمیری نمودار ہوئے جنھوں نے اپنی جان پر کھیل کر ان کی اور 2 بچوں سمیت ان کے سارے خاندان کی جان بچائی، کشمیریوں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے ان کے پاس الفاظ نہیں۔ اترپریش کے علاقے متھورا سے تعلق رکھنے والی ہندو خاتون پرتیبھادیوی نے جو بھوکی پیاسی لگ رہی تھی صحافیوں کو بتایاکہ ان کی زندگی مقامی کشمیریوں نے بچائی ہے، ہمارے تصور میں بھی نہیں تھا کہ جن کشمیریوں سے ہم نفرت کرتے ہیں وہ ہماری جان بچائیں گے۔ ایک ہندو یاتری نے ہاتھ جوڑ کر مقامی مسلمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں نے ان کے19سالہ بیٹے راہول کی زندگی بچائی۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…