قاہرہ: سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں 18پولیس اہلکار جاں بحق

27  جولائی  2015

قاہرہ(نیوز ڈیسک)مصر میں سینائے خطے میں سڑک کنارے نصب ایک بم دھماکے میں ایک بس پر سفر کرنے والے18 مصری پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے، جہاں سیکورٹی فورسز دولت اسلامیہ گروپ کے حامیوں کے خلاف برسرپیکار ہیں اور یہ بات سیکورٹی حکام نے اتوار کے روز کہی۔ حکام جن کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار چھٹی پر تھے اور بتایا کہ حملہ شمالی سینائے کے صوبائی دارالحکومت العریش کے نزدیک ہوا۔ وزارت صحت کے ایک اہلکار طارق خاطر نے کہا کہ زخمیوں کو شہر میں ایک فوجی اہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ مصری سیکورٹی فورسز2013ء4 میں فوج کے ہاتھوں اسلام پسند صدر محمد مرسی کی معزولی کے بعد سے شمالی سینائے میں مسلسل حملوں کی زد میں ہیں۔ خطہ جہادی گروپ کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے، جو اسے سینائے صوبہ کے نام سے پکارتے ہیں۔ نومبر میں اس گروپ نے دولت اسلامیہ تنظیم کے ساتھ اتحاد قائم کرنے کا اعادہ کیا تھا، جس نے عراق اور شام کے بڑے علاقوں پر قبضہ کر رکھا ہے۔ حملوں میں سینکڑوں مصری پولیس اور فوجی اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔ فوج کا کہنا ہے کہ اس نے سینائے میں 1000سے زائد جہادیوں کو ہلاک کیا ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…