انقرہ (نیوز ڈیسک)ترکی کے وزیراعظم احمد داؤد اوغلو نے کہا ہے کہ شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ اور کرد علیحدگی پسند تنظیم’پی کے کے‘ کے خلاف فضائی حملے ’علاقائی صورتحال تبدیل‘ کر سکتے ہیں۔تاہم احمد داؤد اوغلو نے واضح کیا ہے کہ ترکی کا شام میں زمینی فوج بھجوانے کا کوئی ارادہ نہیں اور وہ شام میں دولتِ اسلامیہ کے خلاف لڑنے والے باغیوں کی مدد کے لیے فضائی حملے کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ منگل کو برسلز میں نیٹو کے سفیروں کا اجلاس بھی منعقد ہوگا۔ترکی نے شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ اور علیحدگی پسند کرد تنظیم ’پی کے کے‘ کے خلاف جاری عسکری آپریشن کے جائزے کے لیے نیٹو ممالک کے سفیروں کا اجلاس طلب کیا ہے۔