کابل (نیوزڈیسک)افغانستان کے صوبہ بدخشاں میں طالبان نے فوجی بیس کا محاصرہ کرلیا دوسوسے زائد اہلکار گھیرے میں آگئے غیر ملکی میڈیا کے مطابق بدخشاں صوبائی کونسل کے چیئرمین عبداللہ نجی نے بتایا کہ ضلع وردج میں طالبان نے سکیورٹی فورسزکے بیس کا محاصرہ کرلیا ہے اورگزشتہ تین دن سے جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے ۔انھوں نے کہا کہ اگرمرکزی حکومت نے فوری فضائی کمک فراہم نہ کہا توفوجی مرکزپر طالبان کا قبضہ ہوسکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ فوجی مرکزمیں دوسوں سے زائد سپاہی، پولیس اورسرحدی محافظ موجود ہیں۔ادھروزارت داخلہ نے بجیب اللہ کے دعویٰ کی تردیدکرتے ہوئے کہا ہے کہ فوجی بیس کے قریب فریقین میں گزشتہ تین دنوں سے جھڑپیں جاری ہیں اورسکیورٹی فورسزان کے حملوں کا بھرپورجواب دی رہی ہیں۔