جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’بدعنوانی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے‘ اوباما

datetime 26  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیروبی(نیوز ڈیسک)امریکی صدر براک اوباما نے کینیا کی حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ ملک میں کرپشن کے خاتمے کے لیے واضح اور سب کے سامنے مقدمات چلنے چاہئیں۔ صدر اوباما کا کہنا تھا کہ بدعنوابی ملکی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔دارالحکومت نیروبی میں صدر اوباما اور ان کے کینیائی ہم منصب اہورو کینیاٹا نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف اور اس کے خاتمے کے لیے ہم دونوں متحد ہیں۔تاہم ہم جنس پرستوں کے حقوق اور معاشرے میں ان کے ساتھ ہونے والے سلوک کے حوالے سے دونوں رہنماؤں کے خیالات انتہائی متضاد تھے۔صدر اوباما نے کینیا میں ہم جنس پرستی کی بنا پر امتیاز پر شدید تنقید کی تاہم صدرکینیاتا نے کہا کہ اس حوالے سے ہمارے عقائد مختلف ہیں۔اس سے قبل صدر براک اوباما نے کینیا پہنچنے کے بعد نیروبی میں ایک خطاب کے دوران افریقہ میں معاشی اور تجارتی مواقعوں کی تعریف کی۔ایک تجارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا: ’افریقہ ترقی کے راستے پر گامزن ہے۔ لوگ میں غربت و افلاس کم ہو رہی ہے۔آمدنی میں اضافہ ہوا ہے اور متوسط طبقہ بڑھ رہا ہے۔‘صدر اوباما سنہ 1998 میں امریکی سفارت خانے پر ہونے والے حملے کی یادگار کا دورہ کیا،کینیا کے صدر کے ساتھ سکیورٹی کے معاملات پر بات چیت کرنے سے قبل صدر اوباما سنہ 1998 میں امریکی سفارت خانے پر ہونے والے حملے کی یادگار کا دورہ کیا۔ القاعدہ کے اس حملے میں 200 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں 12 امریکی اور سفارت خانے کے 34 مقامی اہلکار شامل تھے۔خیال رہے کہ صدر اوباما کا اپنے والد کے آبائی وطن کا یہ دورہ جمعے کو شروع ہوا۔کینیا کی میڈیا میں ان کے دورے کو ’گھر آمد‘ کے طور پر بیان کیا گیا ہے اور لوگوں نے ہوآئی اڈے سے چلنے والے صدر اوباما کے قافلے کا خیر مقدم کیا۔سنیچر کی صبح امریکی صدر نے گلوبل انٹرپیرینیئرشپ اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’افریقہ کو مستقبل کے عالمی ترقی کا مرکز ہونے کی ضرورت ہے۔‘ اس کے ساتھ انھوں نے یہ بھی کہا کہ حکومتوں کو اس بات کی یقین دہانی کرانی ہوگی کہ وہاں بدعنوانی نہ بڑھے۔دو روزہ دورے کے دوران صدر اوباما کینیا کے صدر اہورو ?ین?اٹا اور دیگر اعلی حکام سے باہمی امور پر بات چیت کریں گے۔بی بی سی کے مشرقی افریقہ کے نامہ نگار کیرن ایلن کا کہنا ہے کہ بات چیت کے دوران سکیورٹی اور کینیا کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں پر زیادہ زور ہوگا۔خیال رہے کہ کینیا صومالیہ کے اسلام پسند گروپ الشباب کی زد پر رہا ہے اور اس نے سنہ 2013 میں نیروبی ویسٹ گیٹ شاپنگ کمپلکس پر حملہ کرکے کم از کم 67 افراد کو ہلاک کردیا تھا۔اس شدت پسند گروہ نے رواں سال کے اوائل میں شمالی کینیا میں گیریسا کی یونیورسٹی پر حملہ کیا تھا جس میں 148 افراد ہلاک ہوئے تھے۔تجارت اور سکیورٹی کے علاوہ صدر اوباما افریقی رہنماؤں کو ہم جنس پرستوں کے حقوق اور ان کے خلاف امتیازی سلوک پر ’سخت پیغام‘ دینے والے ہیں۔صدر اوباما کے دورے کے پیش نظر کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور 10 ہزار پولیس اہلکار کو تعینات کیا گیا ہے۔نیروبی پہنچنے پر ان کی سوتیلی بہن اوما نے انھیں گلے لگایا اور عشائیے پر ان کے دوسرے رشتے بھی شریک تھیں۔ جن میں ماما سارا بھی تھیں جنھوں نے ان کے والد کی پرورش کی تھی۔صدر اوباما اتوار کو ایتھوپیا جائیں گے جہاں وہ افریقی یونین سے خطاب کریں گے۔افریقی یونین سے خطاب کرنے والے براک اوباما امریکہ کے پہلے صدر ہوں گے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…