جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

بیٹی کی آنکھوں کے سامنے شارک باپ کو کھا گئی

datetime 26  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی (نیوز ڈیسک)آسٹریلیا میں جزیرے تسمانیہ کے ساحل کے قریب ایک شارک مچھلی نے ایک غوطہ خور شخص کو اس وقت ہلاک کر دیا جب اس کی بیٹی قریب میں ہی سارا منظر دیکھ رہی تھی۔باپ بیٹی دونوں ٹرائبونا کے قصبے کے قریب سنیچر کی صبح سیپیاں اکٹھی کر رہے تھے جب شارک نے باپ پر حملہ کیا۔جب حملہ ہوا تو بیٹی پانی میں سے سیپیاں اکٹھے کرنے کے بعد کشتی پر واپسی آ چکی تھی لیکن جب اس کا چالیس سالہ باپ پانی کے نیچے سے سطح پر واپس نہ ابھرا تو بیٹی پریشان ہوئی۔پولیس کے مطابق اس نے باپ کو دیکھنے کے لیے پانی میں چھلانگ لگائی لیکن دیکھا کہ ایک بہت بڑی شارک اس کے باپ کو جھنجھوڑ رہی تھی۔تسمانیہ کے پولیس انسپکٹر ڈیوڈ وِس کے مطابق ’بیٹی فوراً پانی سے باہر آئی اور اس نے مدد ہوائی فلیئر یعنی تیز روشنی روشن کی اور ہنگامی فون بھی کیا۔‘اس پر آس پاس موجود ملاح مدد کے لیے فوراً وہاں پہنچے اور انھوں نے لڑکی کے باپ کو سمندر سے ساحل پر کھینچا لیکن وہ اتنے زیادہ زخمی ہوگئے تھے کہ جانبر نہ ہو سکے۔خبر رساں ادارے اے بی سی کے مطابق جمعے کو اس علاقے میں ایک سفید شارک کو دیکھا گیا تھا جس کی لمبائی پندرہ فٹ کے قریب تھی۔غوطہ غور ڈینی سمتھ نے بتایا کہ ایک موقعے پر وہ اور سفید شارک آمنے سامنے تھے لیکن اس نے دوسری طرف تیرنا شروع کر دیا۔ ’ میرا خیال ہے کہ اس شارک کا مجھ پر حملہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ لگتا وہ دیکھنے کے لیے میرے قریب سے گزری کہ میں کیا ہوں۔‘آسٹریلیا کے ساحل کے قریب شارک کا ایسا مہلک حملہ آخری بار فروری میں ہوا تھا جب بیلینا کے قریب ایک جاپانی شہری مارا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…