برمنگھم(نیوزڈیسک) یونیورسٹی ماہرین کے مطابق قرآن کریم کا نایاب نسخہ لگ بگ 1370 سال پہلے تحریر کیا گیا تھا۔ یونیورسٹی حکام کے اس دعوی سے ظاہر ہوتا کہ چمڑے پر تحریر کردہ یہ قرآنی نسخہ حضور پاک کی زندگی کے 11 سال بعد کا ہے۔ تاہم اس نسخے کی موجودگی پر سنٹرل مسجد کی انتظامیہ کو طلب کیا گیا جس نے قدیم نسخے کی زیارت کی . مسجد انتظامیہ کا کہنا تھا قرآن پاک کے نسخے کی زیارت کے بعد مسجد انتظامیہ نے امکان ظاہر کیا کہ ہو سکتا ہے قرآن پاک کا یہ نایاب نسخہ حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ظاہری زندگی میں ہی تحریر کیا گیا ہو اور کوئی صحابی رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہی اس کے کاتب ہوں۔ نسخے کو اکتوبر میں عام نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔ برطانیہ بھر کے مسلمانوں کو اس دن کا بے چینی سے انتظار ہے۔