بینکاک(نیوزڈیسک)تھائی حکام نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے ایک جرنیل سمیت 100 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا تھائی لینڈ میں حکام نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروپوں کے خلاف کارروائی مئی میں 36اجتماعی قبروں کی دریافت کے بعد شروع کردی تھی۔ اور اب تک تھائی فوج کے ایک جرنیل سمیت 100سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تھائی لینڈ کے اٹارنی جنرل آفس کے ترجمان کے مطابق گرفتار افراد میں 91افراد کا تعلق تھائی لینڈ ،9 کا میانمار اور 4 افراد کا تعلق بنگلا دیش سے ہے ۔ گرفتار افراد کے خلاف انسانی اسمگلنگ ، بے جا حراست میں رکھنے اور تاوان کے الزامات کے تحت مقدمات چل رہے ہیںبرطانوی اخبار دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق مطابق تھائی فوج سینئر ایڈوائزر لیفٹیننٹ جنرل (Manas Kongpaen) بھی شامل ہے ۔ انہوں نے بینکاک میں خود کو پولیس کے حوالے کردیا