جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

’سکول بیگ کا وزن بچے کے وزن کا 10 فیصد ہو‘ بھارتی ریاست مہاراشٹر میں سکولوں کو حکم

datetime 25  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صورت(نیوز ڈیسک)بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹر نے بچوں کو بھاری سکول بیگ سے نقصان سے بچانے کے لیے حکم جاری کیا ہے کہ بیگ کا وزن بچے کے وزن کے 10 فیصد سے زیادہ نہ ہو۔ریاستی حکام نے متنبہ کیا ہے کہ بھاری سکول بیگ کی وجہ سے بچے تھک جاتے ہیں اور ان کی ریڑھ کی ہڈی کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔ریاستی حکام نے سکول حکام سے کہا ہے کہ وہ بچوں کے بیگوں کا وزن کریں۔ تاہم حکام نے کوئی سزا کا تعین نہیں کیا ہے۔بھارت میں بچوں پر کامیاب ہونے کا شدید دباؤ ہوتا ہے اور وہ اکثر ضرورت سے زیادہ کتابیں ساتھ لے کر جاتے ہیں۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ایگزیکیو آرڈر میں نند کمار نے کہا ہے ’ہمیں معلوم چلا ہے کہ کاپیوں اور کتابوں کے باعث سکول بیگ کا وزن بچوں کے وزن کا 20 سے 30 فیصد تک ہوتا ہے۔ سکولوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ بچوں کو پینے کا پانی اور کھانا فراہم کریں اور کتابیں سکول ہی میں رکھنے کے لیے جگہ مہیا کریں۔‘ایک طالب علم نے ڈیلی نیوز اینڈ انیلیسس سے بات کرتے ہوئے کہا ’مجھے خوشی ہے کہ میں اب ہلکا بیگ سکول لے کر جاؤں گا۔ شروع میں بیگ کا وزن اٹھانے کے بعد میرے میں کھیلنے کے لیے توانائی نہیں رہتی تھی۔ لیکن اب میں واپس گھر ہلکا بیگ اٹھا کر لے جایا کروں گا۔‘

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…