اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

امریکی صدر اوباما دو روزہ دورے پر آبائی گھر کینیا پہنچ گئے

datetime 25  جولائی  2015 |

نیروبی(نیوز ڈیسک)امریکی صدر براک اوباما دو روزہ دورے پر کینیا پہنچ گئے ہیں، یہ کسی بھی امریکی صدر کا کینیا کا پہلا دورہ ہے۔کینیا براک اوباما کا آبائی گھر ہے اور بطور صدر وہ پہلی بار کینیا پہنچے ہیں۔دو روزہ دورے کے دوران صدر اوباما کینیا کے صدر اہورو کینکاٹا اور دیگر اعلی حکام سے بات چیت کریں گے۔اس دورے کا ایک پہلو تجارتی معاملات ہیں تاہم صدر اوباما ہم جنس پرستوں کے حقوق اور ان کے ساتھ امتیازی سلوک کے معاملے پر افریقی لیڈروں کو ’سخت پیغام‘ بھی دیں گے۔اوباما کا یہ بھی کہنا ہے کہ کینیا اور ایتھوپیا کا سفر مشرقی افریقہ میں انتہا پسندی کے خلاف جنگ کے لیے امریکی عزم کا اظہار بھی کرے گا۔صدر براک اوباما کا طیارہ نیروبی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر جی ایم ٹی وقت کے مطابق جمعے کو شام پانچ بج کر دس منٹ پر اترا جہاں ان کا استقبال کینیا کے صدر کینیاٹا نے کیا۔نیروبی پہنچنے پر امریکی صدر نے کینیا میں اپنے عزیز و اقارب کے ساتھ ملاقات بھی کی۔صدر براک اوباما کینیا کا دورہ کرنے والے پہلے امریکی صدر ہیں، وہ اس دورے کے دوران تجارت، سرمایہ کاری، سکیورٹی اور انسداد دہشت کے حوالے سے ملاقاتیں کریں گے۔صدر اوباما اتوار کو ایتھوپیا جائیں گے جہاں وہ افریقی یونین سے خطاب کریں گے۔افریقی یونین خطاب کرنے والے براک اوباما امریکہ کے پہلے صدر ہوں گے۔کینیا کے دورے پر جانے سے پہلے وائٹ ہاؤس میں بی بی سی سے خصوصی بات چیت میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اپنے دورِ صدارت میں ان کے لیے سب سے ’مایوس کن‘ چیز ہتھیاروں کے استعمال پر کنٹرول کے حوالے سے قوانین منظور نہ کروا پانا رہی ہے۔ ان کا کہنگ تھا کہ عوام کی ہلاکتوں کے بار بار ہونے والے واقعات کے باوجود اس مسئلے پر کوئی پیش رفت نہ ہونا ان کے لیے ’پریشان کن‘ رہا ہے۔نیروبی پہنچنے پر امریکی صدر نے کینیا میں اپنے عزیز و اقارب کے ساتھ ملاقات بھی کی،ان کا کہنا تھا کہ ’ہمارے لیے اس مسئلے کا حل تلاش نہ کرنا تشویش ناک ہے۔‘صدر اوباما نے اس امید کا اظہار کیا تھا کہ امریکی کانگریس میں ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے کی منظوری دے دی جائے گی۔امریکی صدر براک اوباما نے یہ بھی کہا کہ برطانیہ عالمی سطح پر اپنا اثر رسوخ قائم رکھنے کے لیے یورپی یونین میں ضرور شامل رہے۔انھوں نے کہا کہ برطانیہ کی یورپی یونین کی رکنیت ’بحراقیانوس کے پار اتحاد کی مضبوطی کے لیے بہت زیادہ اعتماد فراہم کرتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…