بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

امریکہ میں تیل کی قیمتوں میں کمی

datetime 23  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (نیوزڈیسک )امریکہ میں گذشتہ ہفتے تیل کے ذخائر میں غیر متوقع اضافے سے متعلق اعداد و شمار سامنے آنے کے بعد تیل کی قیمیں مزید گر گئی ہیں۔برینٹ خام تیل کی قیمت ایک اعشاریہ دو فیصد کی کمی کے بعد 56 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت صفر اعشاریہ چار فیصد کی کمی کے بعد 50 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی ہے۔انرجری انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کے اعدادوشمار کے مطابق امریکہ میں خام تیل کے ذخائر میں گذشتہ ہفتے غیر متوقع طور پر 20 لاکھ 50 ہزار بیرل کا اضافہ ہوگیا۔تجزیہ کار کہتے ہیں کہ نئے اعدادوشمار سے تیل کی سپلائی میں بہت زیادہ اضافے کی خدشات بڑھ گئے ہیں۔ سال کے اس حصے میں تیل کے ذخائر میں اس قسم کا اضافہ بہت حیران کن ہے۔امریکی ذخائر میں اضافے کے اعلان سے پہلے تیل برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم (اوپیک) نے اس بات کا اعادہ کیا تھا کہ وہ تیل کی پیداوار کو موجودہ شرح پر ہی رکھنا چاہتی ہے۔ اس فیصلے کا مقصد منڈی میں تیل کو موجودہ حالت پر برقرار رکھنا تھا۔اس سے قبل اوپیک نے تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں پر کو روکنے کے لیے تیل کی پیداوار میں کمی کر دی تھی اور یہ اقدام عالمی منڈی میں عام طور پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔اس سال جون میں تیل کی فی بیرل قیمت 110 امریکی ڈالر تھی جو گذشتہ سال کے مقابلے میں گر کر تقریبا نصف ہوگئی ہے۔
شمالی امریکی میں تیل اور گیس کی پیداوار سے اس کی رسد میں اضافہ ہوا ہے جس کے باعث قیمتیں گر گئی ہیں۔



کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…