بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

یاسرعرفات کامبینہ قتل ،ایک اور باب بند ہوگیا

datetime 22  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس (نیوزڈیسک) فرانسیسی پبلک پراسیکیوٹرنے سابق فلسطینی لیڈر یاسرعرفات کی مبینہ طور پر زہر خورانی سے ہونیوالی موت کی تحقیقات کا سلسلہ مکمل طور پر بند کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی رہنماءکی موت کے اسباب معلوم کرنے کا مطالبہ فرانس کا نہیں ہے یہ تحقیقات یاسرعرفات کی بیوہ سہیٰ عرفات کی درخواست پر اگست 2012 ءمیں شروع کی گئی تھیں۔ اب انہیں آگے نہیں بڑھایا جاسکتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق فرانسیسی پبلک پراسیکیوٹر جو یاسرعرفات کی موت کے اسباب معلوم کرنے کے اہم ذمہ داران میں سے ایک ہیں نے کہا ہے کہ ابو عمار کی مشکوک انداز میں ہونیوالی وفات کے بارے میں وہ مزید تحقیقات نہیں کرینگے۔ اس حوالے سے مزید بحث کی ضرورت نہیں کہ آیا کہ ان کی موت ایک خطرناک زہرکے نتیجے میں ہوئی یا نہیں؟۔ ۔ یاسرعرفات 2004 ءمیں پیرس کے نواحی ہسپتال میں انتقال کرگئے تھے۔ ماہرین کو شبہ تھا کہ ان کی موت پولونیم 201 نامی مہلک زہرکی خوراک میں شمولیت کے نتیجے میں ہوئی ہے۔2007 ءمیں یاسرعرفات کی زہرخورانی سے ہونیوالی موت کے بارے میں تحقیقات شروع کی گئی تھیں تاہم فرانسیسی ماہرین نے ان کی زہرخورانی کے امکان کو مسترد کردیا تھا۔ 2012 ءمیں مرحوم کی بیوہ سہا عرفات کی درخواست پر دوبارہ تحقیقات شروع کی گئیں۔ اس بار فرانس کےساتھ سوئٹرزلینڈ اور روس کے ماہرین بھی تحقیقات میں شامل ہوگئے تھے۔ تینوں طبی ٹیموں نے الگ الگ نتائج اخذ کئے۔ رواں سال 30 اپریل کو فرانسیسی تحقیقاتی کمیشن نے اپنی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد حتمی فیصلہ پراسیکیوٹرجنرل کو بھجوا دیا تھا۔ پراسیکیوٹر کو تین ماہ کے اندر فیصلہ کرنا تھا کہ آیا اس قضیے کی مزید تحقیقات کی ضرورت ہے یا نہیں۔



کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…