جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

تین ہسپانوی صحافی شام میں لاپتہ

datetime 22  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک )سپین کے ذرائع ابلاغ کے مطابق تین ہسپانوی صحافی شام میں لاپتہ ہوگئے اور خیال کیا جارہا ہے کہ انھیں اغوا کر لیا گیا ہے۔انتونیو پاپلیگا، ہوزے مینوئل لوپیز اور انیجل ساسترے شام کے شمالی شہر حلب میں کام کر رہے تھے۔سپین کی پریس ایسوسی ایشن ایف اے پی ای کے مطابق ان تینوں افراد سے 10 جولائی کو ترکی کے راستے شام میں داخل ہونے کے بعد رابطہ نہیں ہوسکا۔سپین کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ صورتحال سے آگاہ ہے اور اس پر کام پر رہے تھے۔ایف اے پی ای کے صدر ایلسا گونزالیز کا کہنا ہے کہ ہم نہیں جانتے کہ (وہ ایک ساتھ)حلب میں تفتیشی رپورٹس کر رہے تھے، صرف اتنا جانتے ہیں کہ ایک سال قبل اسی علاقے میں سپین کے تین صحافی اغوا کیے گئے تھے۔واضح رہے کہ شدت پسند تنظیم گذشتہ ایک سال کے دوران شام میں مغربی صحافیوں کو اغوا اور ہلاک کر چکی ہے اور صوبہ حلب کے شمالی اور مشرقی علاقے ان کے قبضے میں ہیں۔حلب شہر میں گذشتہ تین سال سے شامی حکومت اور باغی گروہوں کے درمیان شدید لڑائی بھی جاری ہے۔شدید لڑائی اور حکومتی فضائی بمباری سے ہزاروں شہریوں ہلاکت اور شہر کا 60 فیصد قدیم علاقہ تباہ ہوچکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…