ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

داعش کی جانب سے مرغیوں کو بطور خودکش بمبار استعمال کئے جانے کا انکشاف

datetime 21  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یمن (نیوزڈیسک)شام اور عراق میں سرگرم دہشت گرد تنظیم دولت اسلامی نے خود کش حملوں اور کار بم دھماکوں کے بعد اب “خودکش مرغی” کو بطور نیا جنگی حربہ استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔العربیہ ڈٓاٹ نیٹ کے مطابق داعش کے جنگجو مرغیوں کے ساتھ بارودی مواد باندھ کر انہیں اپنے ہدف کی جانب روانہ کرتے ہیں اور جیسے ہی مرغی ہدف کے قریب پہنچتی ہے تو دھماکا خیز مواد کو ریمورٹ کنٹرول کی مدد سے اڑا دیا جاتا ہے۔دوسری جانب برطانوی اخبار ڈیلی میل نے انکشاف کیا ہے کہ داعش نے عراق کے شہر فلوجہ میں مخالفین کے خلاف خودکش مرغیوں کا حربہ استعمال کیا جو کاٖفی موثر ثابت ہوا ہے۔ ڈیلی میل نے ایک مبینہ خود کش مرغی کی تصویر بھی شائع کی ہے تاہم باوثوق ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ آیا حقیقت میں داعش اس قسم کے حربے استعمال کر رہی ہے یا پھر یہ صرف ایک پروپیگنڈا ہے۔ایک دوسرے اخبار ڈیلی اسٹار کے مطابق داعش کی جانب سے مرغیوں کو بطور خودکش بمبار استعمال کرنا ظاہر کرتا ہے کہ اس دہشت گرد تنظیم کو افرادی قوت کی کمی کا سامنا ہے، مخالفین کے قتل کے لئے مرغیوں کے استعمال کے حوالے سے بھی تنظیم میں اختلافات پائے جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل شام کے کردوں کی جانب سے دنبے کو بطور خود کش بمبار استعمال کرنے کے واقعات بھی سامنے آ چکے ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…