پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

داعش کیخلاف کریک ڈاؤن میں شدت پسندوں سمیت 37 افراد ہلاک ہوئے، سعودی وزارت داخلہ

datetime 19  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(نیوزڈیسک: سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ داعش کے خلاف آپریشن میں شدت پسندوں سمیت 37 افراد ہلاک اور 120 زخمی جب کہ 400 سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ کئی روز سے داعش کے خلاف جاری آپریشن میں اب تک شدت پسندوں سمیت 37 افراد ہلاک اور 120 زخمی جب کہ 430 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جن میں زیادہ ترکا تعلق سعودی عرب سے ہے، تنظیم کے کئی اہم گروہوں کو توڑ دیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ داعش کے گرفتار افراد سعودی عرب اور اس کے باہر حملوں، سفارت کاروں کو نشانہ بنانے، فرقہ واریت اور مسجدوں میں بم دھماکوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے جب کہ گرفتار افراد سعودی عرب میں مسجد میں دھماکوں سمیت کئی دیگر دہشت گردی کے واقعات میں بھی ملوث ہیں۔وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران رمضان المبارک میں بم دھماکے کرنے کی کئی کوششیں ناکام بنائی گئیں، گرفتار افراد میں سے 144 کو انٹرینٹ کے ذریعے داعش کا پیغام پھیلانے اور نئے افراد کو بھرتی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…