جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

فلسطین میں ایساگھر، کیاایساممکن ہوسکتاہے ؟

datetime 18  جولائی  2015 |

رملہ(نیوزڈیسک) فلسطین میں ایساگھر، کیاایساممکن ہوسکتاہے ؟.برطانوی اور فرانسیسی سامراج کے گٹھ جوڑ نے 1948ء میں یہودیوں کو فلسطین میں لا کر آباد کر دیا اور ان کے لیے فلسطین کی سرزمین پر نیا ملک ’’اسرائیل‘‘ قائم کر دیا۔ تب اسرائیل محدود رقبے پر محیط تھا لیکن بعد میں اسرائیل طاقت کے زور اور یورپی ممالک، خصوصاً امریکہ کی شہ پر نوآبادیاں بناتے ہوئے فلسطین کے مزید علاقوں پر قبضے کرتا رہا۔ آج نوبت یہاں تک آ پہنچی ہے کہ فلسطینیوں کے گھر بھی تقسیم کر دیئے گئے ہیں۔ آپ شاید جان کر حیران ہوں کہ فلسطین میں ایسے کئی گھر موجود ہیں جہاں ایک ہی چھت کے نیچے اسرائیلی اور فلسطینی دو مختلف قومیتوں کے باشندے رہ رہے ہیں جہاں گھر کے درمیان اینٹوں کی ایک دیوار ہی ’’بارڈر‘‘ کا کام دیتی ہے۔
مغربی کنارے پر واقع شہر ہیبرون پربھی اسرائیل نے غاصبانہ قبضہ کیا اور یہودیوں کو لا کر آباد کر دیا۔ بعد میں بین الاقوامی دباؤ پر شہر کا کچھ حصہ فلسطین کو واپس کر دیا ۔ شہر کا 20فیصد حصہ اب بھی اسرائیل کے زیرانتظام ہے جبکہ سیکٹر ایچ 2مکمل طور پر اسرائیلی انتظامیہ چلا رہی ہے۔ اسی شہر میں کئی فلسطینی اور یہودی خاندان ایک چھت کے نیچے رہ رہے ہیں لیکن ان کے درمیان ایک دیوار کا فاصلہ ہے جسے عبور کرنے کے لیے شاید ویزے کی ضرورت ہو۔ ایسے ہی ایک گھر میں رہنے والی ایک اسرائیلی خاتون کا کہنا ہے کہ میں اپنے گھر میں دیوار کے اس طرف رہنے والوں کو بالکل نہیں جانتی، میں نہیں جانتی کہ وہ کس طرح زندگی گزار رہے ہیں اور ان کے معمولات کیا ہیں



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…