اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق امریکی صدر جارج ایچ ڈبلیو بش کینن، بنکپورٹ میں واقع گھر میں گر گئے۔جس سے ان کی گردن کی ہڈی ٹوٹ گئی۔ جمعرات کو امریکی ذرائع ابلاغ نے سابق صدر کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ 91سالہ سابق امریکی صدر بش کی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہے اور وہ مکمل طور پر روبہ صحت ہیں۔ ترجمان جم مک گرینتھ نے ٹویٹر پر بتایا کہ امریکاکے41ویں صدر کا پورٹ لینڈ کے مین میڈیکل سینٹر میں علاج معالجہ جاری ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ امریکی سابق صدر بش کے والد جارج ایچ ڈبلیو بش ہاتھ پائوں کانپنے کے مرض پارکنسن میں مبتلا ہیں اور وہ اپنی نقل و حرکت کے لیے وہیل چیئر استعمال کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ بش امریکا کے سابق صدر ہونے کے علاوہ چین میں امریکا کے سفیر اور سی آئی اے کے ڈائریکٹر بھی رہے ہیں اور وہ امریکا کے ان معمر ترین سابق صدور میں سے ہیں جو کہ اس وقت حیات ہیں۔