بنگلہ دیش،خصوصی ٹریبونل کی ایک اورجماعت اسلامی کے کارکن کوسزا

16  جولائی  2015

ڈھاکہ(نیوزڈیسک) بنگلہ دیش میں جنگی جرائم کی سماعت کرنے والے ایک خصوصی ٹریبونل نے ایک شخص کو 1971 کی جنگ کے دوران جرائم کا مرتکب قرار دیتے ہوئے موت کی سزا سنائی ہے۔خصوصی ٹریبونل کے سربراہ جج عبید الحسن نے فرقان ملک کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ یہ جرائم جنوبی ضلع پتاخالی میں سرزد ہوئے۔ فرقان ملک جماعت اسلامی کے ایک مقامی دفتر میں کام کرتے تھے۔ اس جماعت کو لوگوں کو آزادی کی جدوجہد کے خلاف لڑنے کے لیے منظم کرنے کا الزامات بھی عائد کیے جاتے رہے ہیں۔فرقان ملک نے کہاکہ میں بے گناہ ہوں۔ میں ان (جماعت اسلامی) کا ملازم تھا اسی وجہ سے مجھے سزا دی جارہی ہے”۔بتایا جاتا ہے کہ فرقان ملک اپنی سزا کے خلاف اپیل کریں گے۔ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے 2010 میں میں جنگی جرائم کی سماعت کے لئے دو خصوصی ٹریبونل قائم کئے تھے۔ یہ خصوصی ٹریبونل اب تک 15 سے زائد افراد کو سزائیں سنا چکے ہیں جن میں زیادہ تر کا تعلق جماعت اسلامی سے ہے۔
جماعت اسلامی ان فیصلوں کہ یہ کہہ کر مسترد کرتی ہے کہ ان کا محرک سیاسی ہے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…