عرب امارات , آسٹریلیا کی خاتون فیس بک تبصرے پر گرفتار

16  جولائی  2015

دبئی(نیوزڈیسک) متحدہ عرب امارات میں مقیم آسٹریلیا کی ایک خاتون کو فیس بک تبصرے پر گرفتار کرلیا گیا۔ انہوں نے مبینہ طور پر ایک شخص کے خلاف سخت الفاظ استعمال کیے تھے جس نے معذوروں کے لیے مخصوص پارکنگ زون میں اپنی کار پارک کردی تھی۔خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی خاتون جوڈی میگی امارتی خواتین کو گرافک ڈیزائننگ کی تربیت دیتی ہیں اور آرٹ کی ایک ویب سائٹ چلاتی ہیں، انہیں حراست میں لے کر متحدہ عرب امارات کے سائبر قوانین کی خلاف ورزی پر عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔ان قوانین کے تحت ایسے افراد پر مقدمہ چلایا جاسکتا ہے، جنہوں نے اسلامی اور اخلاقی ضابطوں کی خلاف ورزی کی ہو۔
آسٹریلیا کے خارجہ امور اور تجارت کے محکمے کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’جوڈی میگی کو ابوظہبی سے ملک بدر کردیا گیا ہے۔ ہم تسلیم کرتے ہیں یہ جوڈی اور ان کے خاندان کے لیے انتہائی پریشان کن وقت رہا ہوگا۔ ہم متحدہ عرب امارات کے حکام کی جانب سے جوڈی کے مقدمے کی تیزی سے سماعت کا خیرمقدم کرتے ہیں۔‘‘
تفصیلات کے مطابق 39 برس کی خاتون جوڈی میگی کو متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت میں 12 جولائی کو سائبر کرائم پر جیل بھیج دیا گیا۔ جوڈی آسٹریلیا کے شہر پرتھ سے 2012ء میں ابوظہبی آئی تھیں۔ انہوں نے اپنے ذاتی فیس بک اکاؤنٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی تھی، جس میں ایک کار کو اپنے اپارٹمنٹ کے باہر معذوروں کے لیے مخصوص پارکنگ زون میں کھڑی کار کو دکھایا گیا تھا۔آسٹریلین براڈکاسٹنگ کارپوریشن کی ایک رپورٹ کے مطابق جوڈی نے اس کار کی نمبر پلیٹ کو تصویر میں سے مٹادیا تھا، اور گاڑی کے مالک کا نام یا اس کی تفصیلات فراہم نہیں کی تھیں۔بہرحال ابوظہبی پولیس کے پاس ایک شکایت درج کرائی گئی، جس نے جوڈی میگی کو ’’سوشل میڈیا پر بُرے الفاظ تحریر کرنے کا‘‘ مرتکب پایا۔گزشتہ اتوار کو عدالت نے جوڈی کو جرمانے اور جب تک ان کو ملک بدر کیے جانے کا عمل مکمل نہیں ہوجاتا اس وقت تک قید کی سزا سنائی۔منگل کو پوسٹ کیے گئے جوڈی میگی کے فیس بک اسٹیٹس کے مطابق وہ ’’محفوظ ہیں‘‘ اور تین ہزار 600 ڈالرز کی ادائیگی کے بعد ’’جیل اور ابوظہبی‘‘ سے نکل آئی ہیں۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…