اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سعودی عرب کے فرمانروا اور خادمین الشریفین شاہ سلمان بن عبداللہ عزیز نے مسجد الحرام میں تیسری مرتبہ توسیع کے منصوبے کے تحت پانچ بڑے پراجیکٹس کا افتتاح کردیا۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس منصوبے میں شاہ عبداللہ توسیع ساخت ، صحنوں کی تعمیر، سرنگوں کی کھدائی ، خدمات کی فراہمی کیلئے جامع منصوبہ اور پہلے رنگ روڈ کی تعمیر شامل ہے۔ اس موقع پر خادم الحرمین الشریفین کو توسیع منصوبے کے خدوخال کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیاگیا۔ واضح رہے کہ 19 اگست 2011ئ کو سابق سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے مسجد الحرام کے تیسرے توسیع منصوبے کا افتتاح کر دیا تھا۔
مزیدپڑھیے :راہداری منصوبہ ہرقیمت پرمکمل کیا جائیگا،چینی سفیر
اس منصوبے پر 100 ارب ریال کی لاگت آئے گی اور اس کے ذریعے مزید 7 لاکھ 70 ہزار زائرین وعازمین حج کی گنجائش ہوگی۔
مسجد الحرام میں تیسری مرتبہ توسیع کا منصوبہ، سعودی فرمانروا نے پانچ بڑے پراجیکٹس کا افتتاح کردیا
12
جولائی 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں