اسلام آباد(نیوز ڈیسک)روزے کی حالت میں خوشبو کے استعمال پر اکثر سوالات اٹھائے جاتے ہیں اور بعض لوگوں کے نزدیک روزہ کی حالت میں خوشبو کا استعمال ایک وضاحت طلب مسئلہ ہے۔ دبئی کے مفتی اعظم ڈاکٹر علی احمد مشائل نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ روزہ کی حالت میں خوشبو لگانا یا خوشبو سونگھنا جائز ہے، البتہ یہ احتیاط کریں کہ خوشبو حلق تک نہ پہنچے، کہ اس صورت میں روزہ ٹوٹ جائے گا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کسی کو لبھانے کی غرض سے خوشبو لگانے کی ہرگز اجازت نہ ہے۔